خیرپور: (دنیا نیوز) خیر پور کی تحصیل فیض گنج میں زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں مسلح تصادم کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے، علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
تفصیلات کے مطابق خیرپور کی تحصیل فیض گنج کے گاوں بحادر لشاری میں لاشاری گروپ کی دو برادریوں میں زمینی تنازعے کے باعث مسلح تصادم ہو گیا جس کے نتیجے میں دونوں جانب سے 3 افراد کاشف علی، شان علی اور اللہ بچایو لاشاری موقع پر ہی جاں بحق ہوگے جبکہ دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔ علاقے میں تصادم کے باعث خوف و حراس پھیل چکا ہے۔
اے ایس پی سٹی ڈاکٹر عمران کے مطابق دونوں گروپ آپس میں قبیلائی ہیں جن کا تعلق لاشاری قوم سے جن کا کئی سالوں سے زمین کے تنازعے پر تصادم چل رہا تھا، آج کے تصادم میں تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ دو زخمی بتائے گئے ہیں۔ پولیس نے علاقے میں کشیدہ فضا کے باعث چوکیاں قائم کر لیں۔