کراچی: ڈاکووں نے فیملی کو لوٹ لیا، سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر

Last Updated On 09 May,2019 08:52 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں سٹریٹ کرائم کی وارداتیں روز کا معمول بن گئیں۔ پی ای سی ایچ ایس میں موٹر سائیکل سوار ملزموں نے فیملی کو لوٹ لیا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آ گئی۔

رات گئے کراچی کے علاقے پی ای سی ایچ ایس فیروز آباد تھانے کی حدود میں دو ملزمان نے فیملی کو لوٹ لیا۔ واردات کی سی سی ٹی وہ فٹیج سامنے آگئی جس میں دو ملزمان کو بائیک پر واضح دیکھا جا سکتا ہے۔

ایک ملزم نے شلوار قمیض زیب تن کی ہوئی ہے، ملزمان نے محض بیس سیکنڈ میں واردات مکمل کی اور فیملی سے موبائل فون، قیمتی اشیا اور نقدی لے کر فرار ہو گئے۔