مینگورہ: شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا، ملزم فرار

Last Updated On 08 May,2019 09:43 am

مینگورہ: (دنیا نیوز) مینگورہ میں شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا اور فرار ہونے میں‌ کامیاب ہو گیا، پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر کے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دئیے۔

مینگورا کے علاقے بنڑ میں گھریلو جھگڑے پر شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا، واقعے کے بعد ملزم فرار ہو گیا۔ پولیس نے مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے سیدو شریف ہسپتال منتقل کر دی۔

پولیس کے مطابق معاملے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے اور ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔