لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کے علاقے بادامی باغ میں رشتے کے تنازعے پر شہباز نامی ملزم نے ماں اور بیٹی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔
ملزم شہباز نے گولیاں مار کر رضیہ اور اسکی بیٹی سونیا بی بی کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق بادامی باغ حنیف پارک کی رہائشی سونیا سے شہباز نامی لڑکے کا 2 ماہ پہلے رشتہ ٹوٹ گیا تھا تاہم شہباز نے طیش میں آکر لڑکی سونیا اور اسکی ماں رضیہ بی بی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا ہے۔
پولیس کی تحقیقاتی اور فرانزک ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کر کے دونوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم کی تلاش کے لئے کاروائیاں جاری ہیں۔