پشاور: (دنیا نیوز) پشاور میں چمکنی پولیس اور اشتہاری ملزم کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ پولیس نے فائرنگ کے تبادلے کے دوران اشتہاری کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔
دنیا نیوز کے مطابق چمکنی پولیس اور اشتہاری ملزم کے درمیان فائرنگ کے دوران بنوں پولیس کو انتہائی مطلوب شخص پکڑا گیا۔ فائرنگ کے تبادلہ کے دوران پولیس اہلکار معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔
پولیس کا اشتہاری ملزم کے حوالے سے کہنا تھا کہ گرفتار ہونے والا اشتہاری نذر خان قتل اور دیگر سنگین جرائم میں مطلوب تھا جسے کامیاب کارروائی کے بعد گرفتار کیا گیا۔