لاہور: (دنیا نیوز) چینی مرد نے لاہور کے میرج بیورو کی وساطت سے منڈی بہاؤالدین کی لڑکی سے شادی رچا لی، پولیس نے چینی شہری کی سفری دستاویزات تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں۔
چینی مردوں کی جانب سے مسلمان ہونے کا سرٹیفیکیٹ دکھا کر لڑکیوں سے شادیوں کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ حال ہی میں ایک اور شادی کرنے والی لڑکی کا تعلق منڈی بہاؤالدین شہر سے ہے۔
پولیس نے چینی مرد کی سفری دستاویزات تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ڈی پی او ناصر سیال کا کہنا ہے معاملے کے قانونی پہلوؤں کو دیکھ رہے ہیں۔