فیصل آباد: (دنیا نیوز) فیصل آباد میں ایف آئی اے نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ہسپتالوں سے چوری کے بعد مارکیٹوں میں فروخت ہونے والی سرکاری ادویات برآمد کر لیں۔
فیصل آباد میں ایف آئی اے نے بڑی کارروائی کے دوران ستیانہ روڈ اور چنیوٹ بازار میں فروخت ہونے والی لاکھوں روپے مالیت کی سرکاری ادویات برآمد کرلی گئیں۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر ہسپتالوں کے عملہ کی ملی بھگت سے بڑی مقدار میں قیمتی اور نایاب ادویات چوری کرتے اور انکی پیکنگ تبدیل کرکے مارکیٹوں میں فروخت کرتے تھے۔
سرکاری ادویات فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار کئے گئے دکاندار کا کہنا تھا کہ انہیں اس بارے علم نہ تھا کہ یہ سرکاری ادویات ہیں۔ سرکاری ادویات کی پیکنگ تبدیل کرکے مارکیٹوں میں بھیجی جاتی ہیں۔
ہسپتالوں سے ادویات سمیت دیگر قیمتی سامان کی چوری میں ملوث افراد کے خلاف سخت کاروائیاں نہ ہونے کی وجہ سے ایسے واقعات میں بڑھتے دکھائی دےرہے ہیں۔