ملتان: (روزنامہ دنیا) جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے ملکی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف منافرت پر مبنی تصاویر، ویڈیوز سمیت دیگر مواد سوشل میڈیا پر پھیلانے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرنے کا حکم دیدیا۔
فاضل عدالت میں ایف آئی اے کے مطابق ملزم ذبیح اللہ کے خلاف اطلاع ملی کہ وہ ارمان خان نامی فیس بک آئی ڈی سے پاکستان کے خلاف مہم چلا رہا ہے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف سنگین قسم کی سازش کر رہا ہے۔