کراچی: (دنیا نیوز) جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کسٹم حکام نے کارروائی کے دوران ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ دوسری جانب کوسٹ گارڈ نے بھی جیوانی کے علاقے میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران 350 کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کرلی۔
کسٹم حکام نے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کارروائی کے دوران ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ کسٹم حکام نے قطر جانے والے مسافر کے سامان سے ایک کلو سے زائد ہیروئن برآمد کی گئی، ملزم جواد اللہ چارسدہ کا رہائشی ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ملزم نے اعلیٰ کوالٹی کی ہیروئن کو پلاسٹک سٹول چیئر میں چھپا رکھا تھا۔
دوسری جانب کوسٹ گارڈز نے جیوانی کے علاقے میں سمندر کے کنارے مشکوک جگہ کی چیکنگ کے دوران زمین کے اندر چھپائی گئی 350 کلو گرام چرس برآمد کر لی۔ کوسٹ گارڈز حکام کے مطابق منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت ساڑھے تین ارب روپے ہے۔