لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت کے علاقے سندر میں ایزی لوڈ کی دکان پر چوری کی واردات ہوئی۔ یہ واقعہ لوہاراں والا کھوہ کے قریب شہری کاشف کی دکان میں پیش آیا۔
ڈکیتی کے دوران ڈاکوئوں نے فائرنگ بھی کی اور دکاندار کاشف کو مزاحمت پر زخمی کر دیا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ فائرنگ کے باعث لوگوں میں بھگدڑ مچ گئی۔ پولیس نے درخواست ملنے کے بعد تفتیش شروع کر دی ہے۔
پولیس کو ملنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں کو دیکھا جا سکتا ہے۔ ملزم شلوار قمیض میں ملبوس، چہرے ڈھانپ رکھے ہیں۔ تینوں ڈاکو واردات کے بعد فرار ہو گئے۔