سیالکوٹ میں مبینہ پولیس مقابلہ، دو ڈاکو ہلاک، 2 فرار

Last Updated On 30 April,2019 12:49 pm

سیالکوٹ: (دنیا نیوز) سیالکوٹ میں ہیڈ مرالہ روڈ پر مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک جبکہ دو فرار ہو گئے۔ پولیس نے ملزمان سے چھینا گیا سامان برآمد کر لیا۔

تھانہ اگوکی کے علاقہ میں واردات کے بعد فرار ہونیوالے کار سوار ڈاکوؤں کو ہیڈ مرالہ کے مقام پر گھیرے میں لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ان کے دو ساتھی ہلاک ہو گئے۔

مارے گئے دو ڈاکوؤں میں سے ایک کی شناخت ہو گئی ہے۔ ملزمان سے واردات کے دوران چھینا گیا سامان بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔