اوکاڑہ: (دنیا نیوز) اوکاڑہ کے مدرسے میں بچے کو زنجیروں کے ساتھ باندھ دیا گیا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قاری کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
خلیل آباد کے مدرسے میں زنجیروں سے بندھے طالبعلم کی ویڈیو سامنے آ گئی۔ متاثرہ بچے کا کہنا ہے کہ اس کے والدین نے قاری کو زنجیر لا کر دی۔
بچے کے بیان کے مطابق کلاس کے وقت زنجیریں کھول دیتے ہیں، بعد میں پھر باندھ دیتے ہیں۔ دنیا نیوز پر خبر نشر ہونے کے بعد ڈی پی اوکاڑہ نے نوٹس لے لیا اور بچے کو زنجیروں سے آزاد کر کے قاری کو گرفتار کر لیا گیا۔