فیصل آباد: شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی اور اسکے دوست کو قتل کر دیا

Last Updated On 28 April,2019 11:03 am

فیصل آباد: (دنیا نیوز) فیصل آباد کے علاقہ جھمرہ میں ڈکیتی مزاحمت پر قتل کا معاملہ غیرت کے نام پر قتل کا نکلا، ذوالفقار نے اپنی بیوی سمیت 2 افراد کو فائرنگ کر کے قتل کیا اور واقعے کو ڈکیتی کا رنگ دینے کی کوشش کی۔

 

فیصل آباد میں گھر میں ڈکیتی کی واردات کا معاملہ کچھ اور ہی نکلا، پولیس نے شک پڑنے پر گھر کے سربراہ کو حراست میں لیا تو حقیقت کھل کر سامنے آ گئی، اٹھائیس سالہ عاصمہ اور اس کے دوست کو شوہر نے قتل کیا، ذوالفقار نے دونوں کو فائر مار کر ڈکیتی کا رنگ بھرنے کی کوشش کی۔

پولیس نے واقعات کی کڑیاں کسی اور جگہ ملتی دکھائی دیں تو شوہر پر شک گزرا اور حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی تو حقیقت آشکار ہو گئی۔ پولیس نے لاشیں پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیں۔