کراچی: (دنیا نیوز) بھارتی جیل میں ایک اور پاکستانی ماہی گیر چل بسا۔ ہلاک ہونے والے ماہی گیر کی شناخت محمد سہیل کے نام سے ہوئی ہے جو محمدی کالونی کراچی کا رہائشی تھا۔
دنیا نیوز کے مطابق جاں بحق سہیل کو سمندری کی حدود کی خلاف ورزی پر 8 ماہ قبل بھارتی سکیورٹی فورسز نے گرفتار کیا تھا۔ ترجمان چیئر مین فشرمینز کے مطابق سہیل کے جاں بحق ہونے کی خبر محکمہ داخلہ کی جانب سے ملی۔ لاش تین سے چار روز بعد وطن پہنچ جائے گی
ترجمان فشر مینز کا مزید کہنا ہے کہ بھارتی جیلوں میں اسوقت 108 پاکستانی ماہی گیر قید و بند کی صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں۔ ان کی رہائی کے لیے آوازیں اٹھاتے رہیں گے۔