کراچی: گڈاپ ٹاؤن میں بیوی اور ساس کا قتل، ملزم مولا بخش گرفتار

Last Updated On 26 April,2019 03:56 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں گھریلو تنازعہ پر شوہر نے بیوی اور ساس کو قتل کر دیا، پولیس نے ملزم مولا بخش کو گرفتار کرلیا۔

ملیرمیمن گوٹھ گڈاپ تھانے کی حدود میں گھریلو تنازعہ پر شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی اور ساس کو قتل کردیا۔ پولیس نے سفاک ملزم مولا بخش کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ میں نائن ایم ایم پستول استعمال ہوئی ہے۔

ادھر میمن گوٹھ پولیس نے گھریلو جھگڑے پر بیوی کو چھری کے وار سے قتل کرنے والے اسکے شوہرکو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ملیر کے مطابق ملزم جمن نے لطیفہ کو مارنے کے بعد بیٹی زبیدہ عمر کو بھی زخمی کیا جس کے بعد اس نے خودکشی کی کوشش کی۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے آلہ قتل برآمد کر کے شواہد اکھٹے کرنے شروع کر دیئے۔