پاکپتن: (دنیا نیوز) پاکپتن میں ظالم خاوند نے گھریلو جھگڑے پر بیوی کو زنجیروں میں جکڑ کر قید کر دیا، بال کاٹ کر تشدد کیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ نواحی گاؤں 86 ای بی میں پیش آیا۔ خاوند نے تین شادیاں کر رکھی ہیں۔ پہلی بیوی ظلم سے تنگ آ کر بھاگ گئی تھی۔ تھانہ صدر پولیس عارف والا نے چھاپہ مار کر زنجیروں میں جکڑی خاتون نسیم بی بی کو قید سے رہائی دلوائی۔