فیصل آباد: غریب لڑکیوں کی چینی باشندوں سے شادیاں کرانے والا 4 رکنی گروہ گرفتار

Last Updated On 03 May,2019 11:41 am

فیصل آباد: (دنیا نیوز) فیصل آباد میں غریب گھرانوں کی لڑکیوں اور چینی باشندوں کی شادیاں کروانے والے گینگ میں شامل چینی خاتون سمیت چار ملزمان اور چینی دلہا گرفتار کرلیا گیا ، سرغنہ انس فرار ہو گیا۔

غریب اور مفلس گھرانوں کی لڑکیوں کو ورغلا کر خوبصورت اور دلکش سہانے خواب دکھا کر چینی باشندوں سے شادیاں کروانےکے بعد ان کو جسم فروشی و گردے نکالنے کا سکینڈل منظر عام پر آ گیا، فیصل آباد میں ایف آئی اے حکام نے کارروائی کرتے ہوئے چینی دلہاچنگ، اس کے ساتھیوں زاہد اور کاشف کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے کے مطابق گروہ کا سرغنہ لاہور کے ڈی ایس پی کا بیٹا انس بٹ مفرور ہے جبکہ اس کی ساتھی کینڈس کو لاہور میں چھاپہ مار کر حراست میں لیا گیا جس کے قبضہ سے ایک لڑکی مہوش بازیاب ہوئی ہے، گروہ کے ارکان نے دلہن شمیم کے والدین کو بھاری معاوضہ دینے کا جھانسہ دیا تھا۔ ملزم کا کہنا ہے کہ وہ محض چینی باشندوں کی ترجمانی کا کام کرتا تھا اس کی موجودگی میں صرف دو شادیاں ہوئی ہیں۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ایجنٹوں کی گرفتاری سے گروہ کے مکمل نیٹ ورک کا سراغ ملے گا، دلہنوں کو چین لے جا کر غیر اخلاقی کام کروانے کی اطلاعات موصول ہو رہی تھیں تاہم کاروائی جاری ہے۔