لاہور: (ویب ڈیسک) لاہوریوں کے لیے رمضان المبارک میں اچھی خبر آ گئی۔ ایڈیشنل آئی جی پٹرولنگ منظور سرور کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ رمضان المبارک میں مسافروں کے چالان نہیں ہوں گے۔ اجلاس میں ایس ایس پی ہیڈ کوارٹر محمود الحسن قریشی نے بھی شرکت کی۔
لاہور نیوز کے مطابق ایڈیشنل آئی جی پٹرولنگ منظور سرور کی زیر صدارت اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ تیز رفتاری، غفلت اور غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ پر کسی صورت معافی نہیں دی جائے گی بلکہ مقدمات بھی درج کیے جائیں گے۔
ایڈیشنل آئی جی نے مزید کہا کہ ہمارا مقصد شاہرات پر عوام کی حفاظت کرنا ہے، ہمیں عوام کے ساتھ اپنا رویہ درست رکھا چاہیے۔ قانون کی خلاف وری پر اپنا اختیارات کو ضرور استعمال کریں تاہم کسی شہری سے بدتمیزی نہ کی جائے۔