گوجرانوالہ: ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا، خوب درگت کے بعد حوالہ پولیس

Last Updated On 09 May,2019 08:48 am

گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) گوجرانوالہ میں ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا، شہریوں نے خوب درگت بنائی اور پھر پولیس کے حوالے کر دیا۔

گوجرانوالہ میں گچی فتو مند کے علاقہ میں دو مسلح ڈاکو شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے کہ ایک ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا جبکہ دوسرا چھینی گئی موٹر سائیکل لے کر موقع سے فرار ہو گیا۔

شہریوں نے پکڑے گئے ڈاکو کو مار مار کو لہولہان کر دیا بعد ازاں زخمی ڈاکو کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔