رمضان پیکج بے نقاب کرنا مہنگا پڑ گیا، یوٹیلٹی سٹورز ایسوسی ایشن کا رہنما گرفتار

Last Updated On 09 May,2019 08:34 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) آل پاکستان یوٹیلٹی سٹورز ایسوسی ایشن یونین کے رہنما عارف شاہ کو رمضان پیکج بے نقاب کرنا مہنگا پڑ گیا۔ ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ کے کہنے پر عارف شاہ کو گرفتار کر کے تھانہ کوہسار منتقل کیا گیا۔

یونین چیئرمین عارف شاہ نے یوٹیلٹی سٹورز پر اشیا کی عدم موجودگی کا بھانڈا پھوڑا تھا جس کے بعد وزرا نے اپنا دورہ منسوخ کر دیا تھا۔ یوٹیلیٹی سٹورز ایسوسی ایشن ورکرز کا کہنا ہے کہ عارف شاہ کی گرفتاری سے متعلق پولیس کوئی معلومات فراہم نہیں کر رہی۔

آل پاکستان یوٹیلیٹی سٹورز ورکرز یونین کا عارف شاہ کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔ ملازمین کا کہنا ہے کہ عارف شاہ کو رہا نہ کیا گیا تو ہیڈ آفس سمیت ملک بھر میں یوٹیلٹی سٹورز بند کر دیںگے۔