رحیم یارخان: (دنیا نیوز) رحیم یارخان کے علاقے رحمت کالونی میں خواجہ سرا پر تیزاب پھنک دیا گیا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر متاثرہ خواجہ سرا کو شیخ زید ہسپتال میں منتقل کر دیا جہاں اس کا علاج معالجہ جاری ہے۔
خواجہ سرا چاہت نامی کو فون کر کے نامعلوم افراد نے گھر کے دروازے پر بلوایا کہ رمضان میں راشن دینے کیلئے آئے ہیں مگر ہم ظاہر نہیں ہونا چاہتے آپ ہمارا نمبر ڈیلیٹ کر دیں۔
جیسے ہی خواجہ سرا گھر سے باہر نکلا تو 3 افراد تیزاب پھینک کر فرار ہو گئے۔ خواجہ سرا کو پولیس نے واقعے کے بعد شیخ زید ہسپتال منتقل کر دیا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او عمر سلامت موقع پر پہنچ گئے اور کا ڈاکٹرز کو چاہت کی مکمل نگہداشت کی ہدایت کرتے ہوئے مقدمہ درج کرنے کا حکم بھی دے دیا۔
پولیس نے مقدمہ درج کر کے ایک شخص کو شک کی بنا پر گرفتار کر لیا ہے، ڈی پی او کا کہنا تھا کہ خواجہ سرا پر تیزاب پھینکنے والوں کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔