لاہور: (دنیا نیوز) معروف ماڈل قندیل بلوچ قتل کی سماعت کے دوران کیس کے گواہ ایس آئی کاشف اور محمد سعید کے بیانات قلمبند کر لیے گئے۔
دنیا نیوز کے مطابق مفتی عبدالقوی کی جانب سے عمرہ کی ادائیگی کے لئے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی، عدالت کی طرف سے مفتی عبدالقوی کی عمراہ کی ادائیگی کے لیے حاضری استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی گئی۔ دوسری طرف عدالت نے مزید گواہوں کے بیانات قلمبند کرنے کے لیے سماعت 18 مئی تک ملتوی کردی۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سردار اقبال ڈوگر قندیل بلوچ قتل کیس کی سماعت کر رہے ہیں، گرفتار ملزم وسیم سمیت دیگر ملزمان، حق نواز، عبدالباسط اور ظفر کوبھی عدالت میں پیش کیا گیا۔