کراچی: (دنیا نیوز) سندھ پولیس کا جعلی مقدمات کا اندراج کرانے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن، جعلی مقدمات درج کرانے والوں کیخلاف پہلی مرتبہ عدالتوں سے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔
پولیس حکام کے مطابق جعلی مقدمات درج کرانے پر 26 افراد کو عدالتوں سے جرمانہ کروایا گیا۔ رپورٹ کے مطابق سندھ بھر میں چھ روز کے دوران اقدام قتل کے 8 فیصد، زیادتی کے 8 فیصد اور ڈکیتی کے 15 فیصد جعلی مقدمات درج کروائے گئے۔
رپورٹ کے مطابق جعلی مقدمات میں اغوا کے 27 فیصد، زخمی کے 11 فیصد اور چوری کے 23 فیصد مقدمات جعلی پائے گئے۔
ضلع گھوٹکی سے 25 افراد کو جبکہ ضلع کورنگی سے ایک شخص کو جھوٹے مقدمات کے اندراج پر جرمانہ کروایا گیا۔