لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کوٹ لکھپت کے علاقے میں دو موٹرسائیکل سوار نومولود بچی پھینک کر فرار ہو گئے۔ محلے دار خواتین نے بچی کو اٹھا کر ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس ملزمان کو تلاش کرنے میں تاحل ناکام ہے۔
اتفاق روڈ پر دو موٹرسائیکل سوار نوجوانوں نے دن دیہاڑے نومولود کو پھینکا اور فرار ہو گئے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گلی میں کھیلتے بچوں نے نومولود کو دیکھ کر شور مچایا اور محلے داروں کو اکٹھا کیا،خواتین نے بچی کو اٹھا کر جنرل اسپتال منتقل کر دیا ،پولیس تاحال بچی کے ورثا اور ملزمان کو تلاش نہیں کر سکی ہے۔