کراچی سے 3 منشیات فروش گرفتار، ہیروئن، چرس اور اسلحہ بھی برآمد

Last Updated On 16 May,2019 01:11 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے بہادرآباد میں پولیس نے کارروائی کے دوران تین منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ ہیروئن اور چرس برآمد کر لی گئی۔

پولیس حکام کے مطابق بہادرآباد سے کالج اور یونیورسٹی کے طلبا کو منشیات فروخت کرنیوالے گروہ کے سرغنہ واصف کو دوساتھیوں سمیت گرفتار کیا گیا، ملزمان کا گروہ دس افراد پر مشتمل ہے۔

ملزمان خود بھی اعلی تعلیم یافتہ ہیں۔ مذکورہ گروہ نوجوان نسل کی تباہی کا سبب بنا ہوا تھا۔ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔