کراچی: (روزنامہ دنیا) پاکستانی ماڈل، آر جے اور ڈرامہ ایکٹر زاہد احمد عیدالفطر کے بعد شروع ہونے والی ڈرامہ سیریل ‘‘عشق زہے نصیب’’ میں دُہری شخصیت رکھنے والے ایک نوجوان کا کردار ادا کریں گے جو شاید ان کی زندگی کا مشکل ترین کردار بھی ہو گا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اپنی مردانہ وجاہت کے باعث شہرت رکھنے والے زاہد احمد اس ڈرامے میں ‘‘سمیر’’ نامی ایک ایسے مالدار نوجوان کا کردار ادا کر رہے ہیں جو دوہری شخصیت کے نفسیاتی مسئلے کا شکار ہے۔
عام حالات میں گرج دار آواز اور مردانہ انداز رکھنے والے سمیر کو جب دورہ پڑتا ہے تو وہ خود کو ایک لڑکی محسوس کرنے لگتا ہے اور اس حالت میں اپنا نام ‘‘سمیرا’’ بتاتا ہے۔ زاہد احمد کیلئے اس ڈرامے میں سب سے بڑا چیلنج یہی ہے کہ وہ اپنے کردار کے دونوں پہلوؤں کے ساتھ کس طرح انصاف کرتے ہیں۔ زاہد احمد نے اداکاری کا یہ چیلنج قبول کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔