شہباز شریف 11 جون کو وطن واپس آئیں گے، وکلا نے عدالت کو آگا ہ کر دیا

Last Updated On 28 May,2019 01:59 pm

لاہور: (دنیا نیوز) آشیانہ اور رمضان شوگر ملز کیس میں وکلا نے شہباز شریف کی وطن واپسی کی حتمی تاریخ دے دی۔ وکیل کا کہنا ہے شہباز شریف 11 جون کو وطن واپس آئیں گے۔

 احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے آشیانہ اور رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت کی، دوران سماعت شہباز شریف کی وطن واپسی سے متعلق وکلاء نے حتمی تاریخ کا اعلان کیا۔ عطا تارڑ نے بتایا کہ شہباز شریف 11 جون کو وطن واپس آئیں گے۔ عدالت میں نیب حکام نے شہباز شریف کی حاضری معافی سے متعلق جواب بھی جمع کروا دیا۔

 نیب کے مطابق شہباز شریف کے تمام میڈیکل ٹیسٹ پاکستان میں ہوسکتے ہیں، شہباز شریف کا علاج بھی پاکستان میں ممکن ہے۔ نیب کے جواب میں کہا گیا کہ شہباز شریف کھلے عام لندن کی سٹرکوں پہ گھم رہے ہیں، ادھر علاج کا بہنا بنا کر حاضری معافی کی درخواستوں دی جا رہی ہیں۔ عدالت فوری شہباز شریف کی حاضری معافی کی درخواست مسترد کرے اور شہبازشریف کے ورانٹ گرفتاری جاری کرے۔

 یاد رہے رمضان شوگر ملز میں حمزہ شہباز اور شہباز شریف پر کروڑوں روپے کا نقصان پہنچنے کا الزام ہے، آشیانہ سکینڈل پراجیکٹ میں بھی شہباز شریف پر اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ہے۔