پشاور: (دنیا نیوز) پشاور کی انٹی کرپشن کورٹ نے امیر مقام کے بیٹے سمیت دیگر پانچ ملزمان کی ضمانت منظور کر لی، اشتیاق مقام کو شانگلہ الپوری روڈ کی تعمیر میں کرپشن پر گرفتار کیا گیا تھا۔
پشاور کی انٹی کرپشن کورٹ میں شانگلہ الپوری روڈ کی تعمیر میں کرپشن سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے امیر مقام کے بیٹے اور کزن سمیت دیگر تین ملزمان کی ضمانت منظور کر لی، ملزمان کو پانچ پانچ لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انجینئر امیر مقام کا کہنا تھا کہ سیاسی انتقام ہمیں حق اور سچ کہنے سے خوف زدہ نہیں کر سکتا۔