پشاور: (دنیا نیوز) ڈاکٹروں نے حکومتی وارننگ نظر انداز کر دی، خیبرپختونخوا کے سرکاری ہسپتالوں میں چوتھے روز بھی او پی ڈیز بند ہیں، مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
خیبر پختونخوا ڈاکٹرز کونسل اور صوبائی وزیر صحت کے درمیان تنازع شدت اختیار کرگیا، ڈاکٹروں کا صوبہ بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں لاک ڈاﺅن کا سلسلہ چوتھے روز بھی جاری ہے۔ صوبائی حکومت کی جانب سے ہڑتال ختم کرانے کی کوشش کی گئی لیکن ناکام رہی، ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ کامیاب مذاکرات تک ہڑتال جاری رہے گی۔
دوسری جانب ایل آر ایچ انتطامیہ نے او پی ڈیز میں ڈاکٹروں کو آنے پر مجبور تو کر دیا لیکن مریضوں کو فائندہ حاصل نہ ہوا، انتظامیہ نے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے پولیس کی بھاری نفری بھی ہسپتالوں میں تعینات کر دی ہے۔