کوہاٹ: مسافر وین اور ٹرک میں ٹکر، 3 افراد جاں بحق، 6 زخمی

Last Updated On 09 May,2019 12:38 pm

کوہاٹ: (دنیا نیوز) انڈس ہائی وے پر مسافر وین اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوگئے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

حادثہ مسلم آباد کے قریب مسافر وین، کار اور ٹرک کے آپس میں ٹکرانے کے باعث پیش آیا، پولیس کے مطابق مسافر وین اور کار تیز رفتاری کی وجہ سے آپس میں ٹکرا گئے جس کے بعد مسافر وین بے قابو ہو کر سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی۔

حادثے میں جاں بحق اور زخمی افراد کا تعلق کوہاٹ، کرک اور بنوں سے بتایا گیا ہے جنہیں ڈی ایچ کیو ہسپتال کوہاٹ منتقل کر دیا گیا، زخمیوں میں 2 کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔