خیبر پختونخوا میں ضم قبائلی اضلاع میں انتخابات کا شیڈول جاری

Last Updated On 06 May,2019 03:28 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں ضم قبائلی اضلاع میں انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا۔ پی کے 100 سے 115 میں انتخابات 2 جولائی کو ہونگے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ریٹرننگ افسران 7 مئی کو پبلک نوٹس جاری کریں گے، کاغذات نامزدگی 9 سے 11 مئی تک وصول کیے جائیں گے، 18 مئی تک امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی جائے گی، 18 مئی تک امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔

ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کیخلاف اپیلیں 22 مئی تک دائر کی جائیں گی، امیدواروں کی حتمی فہرس 28 مئی کو جاری کی جائے گی، 30 مئی کو امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کیے جائیں گے۔ 16 صوبائی حلقوں کی انتخابی فہرستیں منجمد کر دی گئیں۔