اسلام آباد: (دنیا نیوز) سیکیورٹی خدشات کے باعث وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دورہ سری لنکا منسوخ کر دیا۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کولمبو کا سرکاری دورہ سری لنکا کی حالیہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر منسوخ کیا ہے کیونکہ سری لنکا میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کے بعد وزیر خارجہ کو سیکیورٹی کلیئرنس نہیں ملی تھی۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سری لنکا کی حکومت کی دعوت پر دورہ کرنا تھا، دورے کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔