مدارس کو وزارت تعلیم کے ماتحت لانے کی تیاری، رجسٹریشن رپورٹ مرتب

Last Updated On 30 April,2019 07:11 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) مدارس کو وزارت تعلیم کے ماتحت لانے کی تیاری، ملک بھر کے مدارس کی جیو ٹیگنگ اور رجسٹریشن پر رپورٹ مرتب کر لی گئی۔ مدارس رپورٹ نیکٹا نے مرتب کی جو صوبوں کو فراہم کی جائے گی۔

نیکٹا رپورٹ کے مطابق پنجاب اور اسلام آباد میں تمام مدارس کی جیوٹیگنگ کرلی گئی، فاٹا کے 85، سندھ 80، خیبرپختونخوا 75، بلوچستان کے 60 فیصد مدارس کی جیوٹیگنگ ہوچکی ہے، پنجاب میں 90 فیصد مدارس کی رجسٹریشن بھی مکمل ہوچکی ہے۔

پنجاب میں نئے مدارس کی رجسٹریشن کیلئے نیا ڈائریکٹوریٹ بنانے کی تجویز ہے، سندھ میں پولیس کو ذمہ داری دی گئی مگر ایک بھی مدرسہ رجسٹرڈ نہ ہوسکا۔ نیکٹا رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں محکمہ تعلیم نئے مدراس کی رجسٹریشن مکمل کرے گا، بلوچستان میں مدارس کا ڈیٹا محکمہ تعلیم کو بھجوایا جاچکا ہے، مدارس کے آڈٹ متعلقہ صوبوں کے محکمہ تعلیم کریں گے، مدارس کے چندہ، خیرات، کھالوں کی وصولی اور فنڈنگ ذرائع کی جانچ پڑتال ہوگی۔
 

Advertisement