اسلام آباد: (دنیا نیوز) مشیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ میاں صاحبان کوآج بھی عوام کے بجائے صرف اپنی صحت کی فکرہے۔ (ن)لیگ اپوزیشن لیڈرسے ٹی ٹیز، پاپڑ اور ریڑھی والے کے اکاؤنٹس کی تفصیلات پوچھے۔
مشیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ کرپشن کی زد میں آئی پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی زبان، بیان اور اقدام ایک ہو چکا ہے۔ پیپلزپارٹی کے موجودہ رہنماؤں نے ذاتی مفادات کو گلے لگا لیا۔ کرپشن کے ہاتھوں جماعت کے شہید ہونے پردلی افسوس ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ شہید بھٹو کی نظریاتی جماعت کرپشن کے ہاتھوں شہید ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوٹے مال کی بات کریں توعوام کے حقوق کا شورمچانا شروع کردیتے ہیں۔ مقدمات کا سامنا کرنے پر ان کو آئین، جمہوریت اورعوام کی یاد ستانے لگتی ہے۔