اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نندی پور پاور پروجیکٹ میں تاخیر سے متعلق ریفرنس سے بریت کے لیے بابر اعوان کی درخواست پر فیصلہ موخر کر دیا۔
احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے ایک مرتبہ پھر محفوظ فیصلہ سنانے کے لئے نئی تاریخ دے دی۔ عدالت نے قرار دیا کہ کیس میں دیگر ملزمان کی جانب سے بھی بریت کی درخواستیں دائر ہیں۔ تمام درخواستوں پر ایک ساتھ فیصلہ سنایا جائے گا۔ عدالت نے 6 مئی تک سماعت ملتوی کر دی۔