کراچی میں تحریک انصاف کے یوم تاسیس کے حوالے سے جلسے کا پنڈال سج گیا

Last Updated On 28 April,2019 03:52 pm

کراچی: (دنیا نیوز) تحریک انصاف کراچی قیادت کی جانب سے آج شام یوم تاسیس کے سلسلے میں جلسہ منعقد کیا جارہا ہے جس کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

تحریک انصاف کے یوم تاسیس کے حوالے سے راشد منہاس روڈ پرمنگل بازار جلسہ گاہ میں تبدیل ہو گیا، پنڈال کو پارٹی پرچموں اور بینرز سے سجا دیا گیا۔ کارکنان اور مہمانوں کیلئے کرسیاں سجا دی گئیں جبکہ لائٹوں کا بھی بھرپور انتظام کیا گیا ہے، کراچی کا موسم چونکہ ان دنوں خوب گرم ہے سٹیج پر بیٹھنے والے پارٹی رہنماوں کیلئے پنکھوں کا بھی بندوبست کر لیا گیا۔

اس حوالے سے پارٹی ترجمان کا کہنا ہے کہ یوم تاسیس کا اجتماع شام 7 بجے شروع ہو گا جس سے پارٹی کے سینئر رہنما خطاب کریں گے۔