اسلام آباد: (دنیا نیوز) امریکا افغان امن عمل میں پاکستان کی کاوشوں کا متعرف، امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل ذاد پیر کو اسلام آباد آئیںگے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق زلمے خلیل زاد اپنے دورہ پاکستان میں وفود کی سطح پر پیر کے روز مشاورت کریں گے، زلمے خلیل ذاد اعلی سول اور عسکری حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے، زلمے خلیل ذاد افغان مفاہمتی عمل میں پاکستان سے رہنمائی حاصل کرنے آ رہے ہیں۔
زلمے خلیل زاد کے دورہ کے دوران امریکی انتظامیہ کے ایک اہم عہدیدار بھی پاکستان آئیںگے، پاک امریکا دو طرفہ مذاکرات کا اہم دور آئندہ ہفتے اسلام آباد میں ہوگا، معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز کی قیادت میں امریکی وفد پاکستان آئے گا، امریکا اور پاکستان کا مذاکراتی دور منگل کو ہوگا، اقتصادی و تجارتی روابط زیر غور آئیں گے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان نے علاقائی سلامتی کے امور کو بھی مذاکراتی ایجنڈا میں شامل کرلیا، مذاکرات میں دو طرفہ تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے کے مختلف آپشنز زیر غور آئین گے، زلمے خیل زاد اور ایلیس ویلز الگ الگ دو روزہ دورہ پاکستان کریں گے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق امریکی حکام نے دونوں عہدیدارن کی وزیراعظم سے ملاقات کرانے کی کوششیں تیز کر دیں، وزیراعظم عمران خان سے دونون مہمانوں کی کوئی ملاقات تاحال شیڈیول نہیں کی گئی۔