لاہور: ( روزنامہ دنیا) وزیر اعظم عمران خان نے ماہ رمضان کیلئے وفاقی اداروں کے نئے اوقات کار کی منظوری دیدی۔
ہفتے میں 5 روز کام کرنیوالے اداروں کے دفتری اوقات پیر سے جمعرات صبح 9 بجے سے ساڑھے تین بجے تک ہونگے، جمعہ کو دفتری اوقا ت کار صبح 9 بجے سے دو پہر ایک بجے تک ہونگے۔
ہفتے میں 6 روز کام کر نے والے اداروں کے پیر سے جمعرات اور ہفتہ کو دفتری اوقات صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک ہونگے اور جمعہ کو دفتری اوقات صبح 9 بجے سے دوپہر ایک بجے تک ہو نگے۔