لاہور: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر ہائوسنگ طارق چیمہ اور پی ٹی آئی کے ایم پی اے نذیر چوہان کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔
وفاقی کالونی لاہور میں ہونے والے اجلاس میں دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی اور تلخی بڑھنے کے بعد وزیر ہائوسنگ طارق چیمہ میٹنگ چھوڑ کر چلے گئے۔ دونوں رہنمائوں میں تلخ کلامی وفاقی کالونی میں پینے کے صاف پانی اور سیوریج کے مسئلے پر ہوئی۔
وفاقی کالونی میں ہونے والے اجلاس میںایم پی اے نذیر چوہان نے کہا کہ وفاقی کالونی وفاق کے زیر انتظام ہے اس مسئلہ کا حل نکالا جائے۔
وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ آپ کی بات سن رہا ہوں میرے ساتھ لاہوریوں والی ڈرامے بازی نہ کریں۔ آپ لوگوں کو ساتھ لا کر دبائو میں لانے کی کوشش کر رہے ہیں جو ٹھیک نہیں۔
اس کے جواب میں نذیر چوہان نے کہا کہ آپ وفاقی وزیر ہیں مسئلہ حل کریں یا کالونی کو واسا کے زیر انتظام دے دیں جس پر وفاقی وزیر اجلاس چھوڑ کر چلے گئے۔