اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم آفس سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے ایران میں وزیراعظم کے بیان کو سیاق وسباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا، وزیراعظم نے اپنے بیان میں غیر ریاستی عناصر کی بات کی، بیان کاغلط مطلب لینا کسی بھی طور پر ملک کے مفاد میں نہیں۔
وزیراعظم آفس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے دورہ ایران کے موقع پر بلوچستان کے تازہ واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے واضح اظہار کیا تاہم بیان کو سیاق وسباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا، وزیراعظم نے اپنے بیان میں غیر ریاستی عناصر کی بات کی۔ غیر ریاستی عناصر نے بیرونی پشت پناہی پر پاکستان میں کارروائیاں کیں۔
وزیراعظم آفس کا کہنا تھا بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کا معاملہ بھی اسے تناظر میں ہے، اسی انداز میں ایران اور افغانستان کی سر زمین بھی پاکستان کیخلاف استعمال ہوئی، اسی بنیاد پر وزیراعظم پورے خطے میں امن کیلئے کوشاں ہیں، بیان کا غلط مطلب لینا کسی بھی طور پر ملک کے مفاد میں نہیں۔