اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر خان ترین سیاسی محاذ پر پھر متحرک ہو گئے۔
دنیا نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما نے سینیٹر فیصل جاوید خان، چارسدہ سے ایم این اے فضل محمد خان، راجن پور سے ایم این اے سردار جعفر لغاری اور صوبائی وزیر مال ملک محمد انور سے ملاقات کی۔
دنیا نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما نے ملاقات کے دوران پارٹی رہنمائوں سے سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ سینیٹر فیصل جاوید خان سے ملاقات کے دوران جہانگیر خان ترین نے سیاسی صورتحال سمیت پارلیمانی اموراور ڈیم فنڈز مہم پر تبادلہ خیال کیا۔