اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزارت داخلہ نے 48 ممالک کے ساتھ ویزہ میں نرمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ انڈیا، امریکہ، برطانیہ، افغانستان اس فہرست میں شامل نہیں ہیں۔
وزارت داخلہ نے نئی ویزہ پالیسی جاری کر دی۔ ایران، ملیشیا، روس، ترکی، چائینہ، سری لنکا، آسٹریلیا، ڈنمارک، برازیل، جرمنی سمیت دیگر ممالک ویزہ میں نرمی کے نوٹیفکیشن میں شامل ہیں۔ نئی پالیسی کا اطلاق 15 اپریل سے شروع کر دیا گیا ہے، ان ممالک کو ائیرپورٹ پر ہی ویزے کی سہولت میسر کی جائیگی۔
48 ممالک میں سے 12 ممالک کے سفارتکاروں کو یہ سہولت دی جائے گئی، 31 ممالک کے سفارتکار اور سرکاری پاسپورٹ ہولڈرز اس سے فائدہ اٹھائیں گئے، 5 ممالک کے شہری عام پاسپورٹ پر اس سے فائدہ اٹھا سکیں گئے، ویزا پالیسی کے تحت ابتدائی طور پر ویزا 3 ماہ کا دیا جائے گا، نئی پالیسی کے حوالے سے فارن میشن اور متعلقہ اداروں کو آگاہ کر دیا گیا۔