اسلام آباد: (دنیا نیوز) ن لیگ کی پارلیمانی کمیٹی نے رانا تنویر کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بنانے کی منظوری دے دی، خواجہ آصف کو قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر نامزد کر دیا گیا۔
شہباز شریف نے موجودہ حالات میں پبلک اکاونٹس کمیٹی کے چیئرمین اور پارلیمانی لیڈر تبدیلی کا فیصلہ پارٹی قائد نواز شریف سے مشاورت کے بعد کیا۔ نواز شریف نے رانا تنویر حسین کو پبلک اکاونٹس کمیٹی کا چیئرمین اور خواجہ آصف کو پارلیمانی لیڈر نامزد کیا۔
شہباز شریف شروع سے ہی پبلک اکاونٹس کمیٹی کے چیئرمین بننے کے خواہاں نہیں تھے، شہباز شریف نے متحدہ اپوزیشن اور پارلیمانی ایڈوئزری گروپ کے اصرار پر پبلک اکا ونٹس کمیٹی کے چیرمین کا عہدہ قبول کیا تھا۔