خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں وزیر صحت، نوشیروان برکی اور ڈاکٹروں میں ہاتھا پائی

Last Updated On 15 May,2019 11:29 am

پشاور: (دنیا نیوز) پشاور کے خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر ہشام اللہ، لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے بورڈ آف گورنر کے چیئرمین نوشیروان برکی اور ڈاکٹر میں ہاتھا پائی، وزیر اعلیٰ نے نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا۔

ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر ہشام انعام اللہ، لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے بورڈ آف گورنر کے چیئرمین نوشیروان برکی نے خیبر ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ کیا، اس دوران ڈاکٹروں نے مطالبات کے حوالے سے احتجاج کیا۔

احتجاج کے دوران وزیر صحت، ڈاکٹر نوشیروان برکی اور ڈاکٹروں میں تلخ کلامی اور ہاتھا پائی ہوئی جس کے بعد مبینہ طور پر ایک ڈاکٹر زخمی ہوگیا۔ ڈاکٹروں نے وزیر صحت پر تشدد کا الزام عائد کیا۔

وزیراعلیٰ محمود خان نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی جبکہ ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت بھی کی۔