ڈاکٹر ثانیہ نشتر وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے غربت مٹاو مہم مقرر

Last Updated On 15 May,2019 11:54 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی کابینہ میں مزید ایک رکن کا اضافہ ہو گیا، ڈاکٹر ثانیہ نشتر کو وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ و غربت مٹاؤ مہم مقرر، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق ثانیہ نشتر وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ و غربت مٹاو مہم ہوں گی۔ ڈاکٹر ثانیہ نشتر کو وفاقی وزیر کا درجہ حاصل ہوگا۔ ڈاکٹر ثانیہ نشتر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چئیر پرسن بھی ہیں، وہ احساس پروگرام کی سرپرستی کر رہی ہیں۔

ڈاکٹر ثانیہ نشتر عالمی ادارہ صحت کے عالمی سربراہ کے الیکشن میں بھی حصہ لے چکی ہیں۔