اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی پولیس کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوگیا، 10 سال بعد نئی بھرتیوں کی منظوری دے دی گئی۔
آئی جی محمد عامر ذوالفقار کی درخواست پر وزیراعظم نے پولیس میں بھرتیوں کی منظوری دے دی، وفاقی پولیس میں 18 اے ایس آیئز اور 1200 سے زائد کانسٹیبلز بھرتی کیے جائیں گے۔
یاد رہے آئی جی اسلام آباد عامر ذوالفقار نے وزیراعظم کو افرادی قوت میں کمی پر بریفنگ دی تھی۔ کابینہ ڈویژن نے بھرتی پر عائد پابندی ختم کرنے کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا۔