ترقیاتی منصوبوں میں پرائیویٹ سیکٹرز کو شامل کیا جائے: عمران خان

Last Updated On 12 May,2019 08:46 am

لاہور: ( دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت کے پاس مالی وسائل محدود ہیں۔ ترقیاتی منصوبوں میں پرائیویٹ سیکٹرز کو شامل کیا جائے۔

ان خیالات کا اظہار وزیراعظم نے پنجاب کابنیہ اجلاس کے دوران کیا۔ اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے پبلک پرائیویٹ پارٹنر پر بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ہنر مند افراد کیلئے روز گار کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کیے جائیں۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ شعبہ زراعت میں ترقی کے لیے منصوبے شروع کیے جائیں۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ میٹرو بس پر 12 ارب کی سبسڈی صحت اور تعلیم پر خرچ کی جا سکتی تھی۔ تمام ترقیاتی منصوبے عوام کی فلاح و بہبود کے لیےخرچ ہونا چاہئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاروں کو ہر سہولت فراہم کریں گے۔

شوکت خانم میں فنڈ ریزنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ شوکت خانم میں 80 فیصد مریضوں کا مفت علاج ہوتا ہے۔ شوکت خانم میں ہر مریض ڈاکٹر کے لیے وی آئی پی ہوتا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ سرکاری ہسپتالوں کے معیار کو پرائیویٹ کے برابر لائیں گے۔ سرکاری ہسپتالوں میں سزا و جزا کا نظام لایا جائیگا جو ڈاکٹر اچھا کام کریگا انکی حوصلہ افزائی کی جائیگی جبکہ کام چوروں کا احتساب ہوگا، جب تک سرکاری ہسپتال ٹھیک نہیں ہونگے غریبوں کو بہتر علاج نہیں مل سکتا۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ سرکاری ہسپتالوں کا معیار ہرائیوٹ ہسپتالوں کے برابر لائیں گے لیکن اس کا مقصد یہ ہرگز نہیں کہ ہم ہسپتالوں کی نجکاری کر رہے ہیں ہمارا مقصد بہتری لانا ہے۔ نے کہا کہ شوکت خانم ہسپتال میں ہر مریض ڈاکٹر کیلئے وی آئی پی ہوتا ہے۔ عملہ سب کا یکساں علاج کرتا ہے اور کوئی امتیازی سلوک نہیں کیا جاتا۔

تقریب کے دوران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ شوکت خانم ہسپتال پشاورکینسر کے علاج کا بڑا ہسپتال اور وہاں جدید ترین سہولتیں دستیاب ہیں۔ کراچی میں شوکت خانم لاہور سے بھی بڑا ہسپتال بن رہا ہے۔ زکوة کا سارا پیسہ غریبوں کے علاج پر خرچ کیا جاتا ہے اس لئے تمام لوگ زکوة شوکت خانم کو دیا کریں۔ یہاں 75 سے 80 فیصد علاج مفت کیا جاتا ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے نمل اور القادر یونیورسٹی بھی بنائی ہے۔ ہم نوجوانوں کو سائنس وٹیکنالوجی کی جدید ترین تعلیم فراہم کرینگے۔ یہ ملک ایک عظیم ملک بنے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سرکاری ہسپتالوں میں بھی اسی طرح کا کلچر لائیں گے۔انہوں نے کہا کہ کوشش کر رہے ہیں کہ سرکاری ہسپتالوں کو معیا رکے مطابق لائیں جہاں پر پرائیویٹ ہسپتالوں کا معیار ہیں۔ سرکاری ہسپتالوں کو ٹھیک کرنے کے لئے جس طرح مینجمنٹ سسٹم چاہئے لائیں گے۔ اس تبدیلی کے کچھ لوگ رکاوٹ بنے ہوئے ہیں لیکن ہم کسی بھی رکاوٹ کو برداشت نہیں گے۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان جب ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچے تو وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے رمضان بازاروں کے انتظامات کے بارے میں آگاہ کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں سے متعلق خصوصی بریفنگ بھی دی۔
 

Advertisement