اسلام آباد: (دنیا نیوز) گہرے سمندر میں کیکڑا ون بلاک میں ڈرلنگ کا عمل مکمل ہوگیا، ڈرلنگ مکمل ہونے کے بعد آئندہ 48 گھنٹے انتہائی اہم ہیں، تیل و گیس کی مقدار کے تعین کے لئے ٹیسٹنگ کا عمل شروع ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق 5 ہزار 470 میٹر گہرائی تک ڈرلنگ کی گئی، ٹیسٹنگ کا عمل 48 سے 72 گھنٹوں میں مکمل ہوگا، تیل و گیس کی مقدار کی مکمل رپورٹ ایک ہفتے میں تیار ہوگی، بڑے ذخائر کی موجودگی کی رپورٹ کنفرم ہونے پر انفراسٹرکچر بنایا جائے گا۔
واضح رہے ایگزون موبل، ای این آئی پی پی ایل اور اوجی ڈی سی ایل ملکر کام کر رہی ہیں، کیکڑا ون بلاک میں تیل و گیس کی تلاش کا عمل جنوری میں شروع کیا گیا تھا۔