اسلام آباد: (دنیا نیوز) خورشید شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان بتائیں اب کون سے چور اور ڈاکوؤں کیلئے سکیم لا رہے ہیں، آئی ایم ایف معاہدے کا اعلان پارلیمنٹ میں ہونا چاہئے تھا۔
پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا تھا وزیراعظم ایوان میں آئے اور خاموشی سے چلے گئے، اس مسئلے پر کوئی بات نہیں کی، عمران خان کو آئی ایم ایف معاہدے سے متعلق بات کرنی چاہئے تھی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں 50 فیصد اضافہ کیا جائے، ملازمین کی تنخواہوں میں 2012ء کے بعد سے مناسب اضافہ نہیں ہوا۔
خورشید شاہ نے مزید کہا کہ ملازمین کی تنخواہ نہیں بڑھی تو وہ بجے بھی نہیں پڑھا سکیں گے، مزدوروں کی کم سے کم اجرت 25 ہزار ہونی چاہئے۔