سکھر: (دنیا نیوز) پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت کو وقت دیا لیکن کوئی بہتری نہیں آئی۔ عمران خان نے قرض لے کر ملک کی عزت داؤ پر لگا دی۔
پی پی رہنما خورشید شاہ نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ادھار کیلئے ادھر اُدھر بھاگ رہے ہیں، کسی سے دو ارب تو کسی سے تین ارب مانگ رہے ہیں۔ عمران خان ملک کے پہلے وزیراعظم ہیں جو قرضہ مانگ رہے ہیں، انہوں نے قرضے لے کر ملک کی عزت داؤ پر لگا دی۔